پروفیسراجمل،علی گیلانی، شہبازتاثیرکو رہا کروایا جائے،سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

پیر 7 اپریل 2014 15:43

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) سندھ اسمبلی میں طالبان کی قید میں موجود پروفیسراجمل ،علی حیدرگیلانی اورشہبازتاثی کی رہائی، مزاکرات اور اسٹریٹ چلڈرن کی حوصلہ افزائی سے متعلق قرار دادیں منظور کرلیں گئیں۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی ممبر صوبائی اسمبلی شرمیلہ فاروقی نے طالبان قید میں موجود پروفیسراجمل ،علی حیدرگیلانی اورشہبازتاثیرکی رہائی کے لیے قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

شرمیلہ فارقی کا کہنا تھا کہ حکومت قیدی چھوڑنے کی بات کررہی ہے ، طالبان نے قیدی چھوڑنے پرکوئی لچک نہیں دکھا ئی۔طالبان قیدی تو چھوڑے جارہے ہیں، مگرطالبان کی قید میں جو لوگ ہیں ان کی رہائی پرحکومت خاموش ہے۔بتایا جا ئے کہ چوہدری نثارحکومت کے وزیرداخلہ ہیں یا طالبان کے جبکہ اس موقع پر قرارداد حکومت اوراپوزیشن ارکان کی جانب سے برازیل میں اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ میں پاکستانی بچوں کی تیسری پوزیشن پرخراج تحسین کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :