فوج اپنے ادارے کے وقار کا ہر حال میں تحفظ کرے گی، آرمی چیف

پیر 7 اپریل 2014 15:33

فوج اپنے ادارے کے وقار کا ہر حال میں تحفظ کرے گی، آرمی چیف

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر ادارے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اپنے ادارے کے وقار کا بھی ہر حال میں تحفظ کرے گی۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے غازی بیس تربیلا میں اسپیشل سروسز گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ جہاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ایس ایس جی دنیا کی بہترین اسپیشل فورس ہے جسے ہر مشکل میں کام کرنا آتا ہے، ایس ایس جی کے جوانوں اور افسروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں اور پاک فوج ایس ایس جی کی بہادری اور جنگی مہارت پر فخر کرتی ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ اس وقت ملک اندرونی او بیرونی مشکلات سے دوچار ہے، پاک فوج نے قومی سلامتی اور تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا، حالیہ دنوں بعض عناصر نے فوج کے بارے میں غیر ضروری تنقید کی لیکن ہم اپنا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔