پنڈدادنخان میں موٹروے پربھیرہ انٹرچینج کے قریب بس الٹنے سے 25 مسافر زخمی ، تین کی حالت نازک

پیر 7 اپریل 2014 14:48

پنڈدادنخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) پنڈدادنخان میں موٹروے پربھیرہ انٹرچینج کے قریب بس الٹنے سے 25 مسافر زخمی ہوگئے،تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق پنڈ دادنخان کے قریب بھیرہ انٹرچینج پرشیخو پورہ سے پیر خارا جی جانے والی کوسٹر اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو بھلوال ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،حادثہ ڈرائیور کے سوجانے کے باعث پیش آیا،حادثے کا شکار ہونیوالی کوسٹر کو محمد رفیق نامی ڈرائیورچلا رہا تھا، جو نیند کا جھونکا آجانے کی وجہ سے گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔

متعلقہ عنوان :