اچھے اور مخلص لوگ اچھے لگتے ہیں ،اہلیان لاہور سے محبت ہے ‘ مدیحہ افتخار

پیر 7 اپریل 2014 14:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ مجھے اچھے اور مخلص لوگ اچھے لگتے ہیں ، جھوٹ بولنے والوں سے کوسوں دور رہتی ہوں ، زندگی میں ہمیشہ سچ بولا اور لوگوں سے بھی سچ سننا پسند ہے اگر کوئی دھوکے سے مجھے بے وقوف بنانے کی کوشش کرتا ہے تو مجھے شدید غصہ آتا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پر اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں ۔ مجھے خدا نے ایسی صلاحتیں عطا کی ہیں جس سے مجھے آنے والے خطرے کا احساس ہو جاتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اہلیان لاہور سے محبت ہے ۔

متعلقہ عنوان :