الحمرا ہال lمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ” نیناں دغا باز “ میں پروڈیوسر کی موجیں ہو گئیں

پیر 7 اپریل 2014 14:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) الحمرا ہال lمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ” نیناں دغا باز “ میں پروڈیوسر کی موجیں ہو گئیں ، فارما سوٹیکل کمپنی نے الحمرا ہال lمیں اداکار سخاوت ناز کا ڈرامہ دیکھنے کیلئے 450ایڈوانس ٹکٹیں بک کروا کر ڈرامہ دیکھا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ میڈیسن کمپنی نے سخاوت ناز کو اپنے شو میں پرفارم کرنے کے لئے مدعو کیا تھا مگر سخاوت ناز الحمرا میں جاری اسٹیج ڈرامہ ” نیناں دغا باز “ میں پرفارم کر رہے ہیں جس کے باعث انہوں نے شو میں پرفارم کرنے سے معذرت کر لی ۔

اس صورتحال پر کمپنی کی انتظامیہ نے الحمرا میں ان کا ڈرامہ دیکھنے کا فیصلہ کیا اور 450ٹکٹیں ایڈوانس بک کروا کر ڈرامہ دیکھا ۔ ڈرامے کے اختتام پر میڈیسن کمپنی کے عہدیدار اور دیگر ملازمین سخارت ناز کے ساتھ گلے ملنے کے ساتھ تصویریں بھی بناتے رہے ۔ ایک ساتھ 450ٹکٹیں فروخت ہونے پر ڈرامہ پروڈیوسر کے چہرے پر خوشی کے رنگ چھائے رہے ۔

متعلقہ عنوان :