نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 14 اپریل سے کھیلی جائے گی ،گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی

پیر 7 اپریل 2014 14:27

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 14 اپریل کو لاڑکانہ میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی ، نیشنل بینک آف پاکستان ، پاکستان واپڈا، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، آزادجموں و کشمیراور گلگت بلتستان شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں دو لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور یہ چیمپئن شپ 18 اپریل تک جاری رہے گی-

متعلقہ عنوان :