شاہ حسین شاہ ریفری اینڈ کوچنگ سیمینار میں شرکت کیلئے کل نیپال روانہ ہونگے

پیر 7 اپریل 2014 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء)پاکستان کے شاہ حسین شاہ ریفری اینڈ کوچنگ سیمینار اور آئی جے ایف کانٹینٹل امتحان میں شرکت کیلئے (آج) منگل کو نیپال روانہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈہ فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق ریفری اینڈ کوچنگ سیمینار اور آئی جے ایف کانٹینٹل امتحان 9 سے 11 اپریل تک نیپال میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار اور امتحان سے شاہ حسین شاہ پاکستان کی جانب سے جدید اور اعلیٰ معیار کی تکنیک سیکھیں گے۔