قومی ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ منعقد ہو گی ،غیر ملکی ٹیموں کی شرکت بھی متوقع

پیر 7 اپریل 2014 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف ) کے زیر اہتمام قومی ویمن سائیکلنگ چیمپئن شپ مئی میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ میں غیر ملکی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تاریخ کا اعلان غیر ملکی ٹیموں کی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں دو روڈ ریسوں کا انعقاد کیا جائے گا، پہلی ریس لاہور سے سائیوال اور دوسری لاہور سے گجرات تک ہوگی۔

متعلقہ عنوان :