خیبرپختونخوا انڈر 17 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

پیر 7 اپریل 2014 14:26

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) خیبرپختونخوا انڈر 17 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ (آج) منگل سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن سے الحاق شدہ تمام اضلاع کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :