بلوچستان میں امن عمل کا رواں برس آغاز ہوگا، خواجہ سعد رفیق
پیر 7 اپریل 2014 13:57
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے امن کا قیام حکومت اور ریاستی اداروں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ غیر منتخب حکومتوں کے دوران مذاکرات کی پالیسی نہیں اپنائی گئی لیکن موجودہ وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں نے مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح مزاحمت کاروں کے ساتھ مذاکرات کوئی آسان کام نہیں تاہم ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے، ریلوے کی اراضی پر بننے والے کلب سے فوج کا کوئی تعلق نہیں، ہر معاملے میں فوج کو گھسیٹنا ہماری عادت بن گئی ہے جو اچھی بات نہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فاٹا میں کئی دہائیوں سے صورت حال خراب ہے جسے بہتر کرنے کی فوری ضرورت ہے، ماضی میں غلط پالیسیوں سے فاٹا کے متعدد علاقے جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گئے جہاں پھر امن قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پرویز مشرف سے متعلق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مشرف کے بارے میں بہت بات ہوچکی اور اس پر مزید بات کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ملک کا اولین مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رواں برس ہی امن عمل کا آغاز ہوگا اور اس معاملے پر سردار اختر مینگل کی شکایات کو غور سے سنیں گے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور نئی افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، بھارت میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ بھارت کے سیکولرعوام کس قسم کی حکومت منتخب کرتے ہے تاہم جس کی بھی حکومت آئے ہم اس کے ساتھ تجارت بڑھانے اور تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.