جنوبی وزیرستان نا معلوم افراد کی فائرنگ، اہم طالبان کمانڈر کے مرنے کی اطلاعات

پیر 7 اپریل 2014 13:15

جنوبی وزیرستان نا معلوم افراد کی فائرنگ، اہم طالبان کمانڈر کے مرنے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکتوئی میں نا معلوم افراد نے موٹر کار پر فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک کالے شیشے کی سفید گاڑی پر نا معلوم افراد فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ڈراؤیر شدید زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونیولوں میں کالعدم تحریک طالبان کے نامور کمانڈر کشید خان کے مرنے کی اطلاعات بھی موصول ہو چکی ہیں سرکاری ذرائع کے مطابق وہاپنے مرکز سے شکتوئی جا رہے تھے کہ راستے میں طالبان کمانڈر خالد سجنا کے گروپ نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس میں وہ اپنے چار ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گیا۔

کمانڈر حاجی کشید خان حکیم اللہ محسود کے اہم کمانڈروں میں شامل کیا جاتا تھا۔ طالبان نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔