لاپتہ ملائشین طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت

پیر 7 اپریل 2014 11:50

لاپتہ ملائشین طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) لاپتہ ملائشین طیارے کی تلاش میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے،آسٹریلین حکام کا کہنا ہے کہ بلیک بکس کے مزید سگنل موصول ہوئے ہیں جس سے جلد ملبہ جلد ڈھونڈ نکالیں گے۔

(جاری ہے)

ایئر چیف مارشل اینگس ہوسٹن نے میڈیا کوبتایا کہ آسٹریلوی بحری جہاز اوشن شیلڈ کو ایسے سگنل ملے ہیں جو طیارے کے بلیک باکس کے سگنلز سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اوشن شیلڈ کو یہ سگنل دو مرتبہ ملے اور ایک مرتبہ ان کا دورانیہ دو گھنٹے سے زیادہ تھا۔ان کاکہناتھا کہ اب تک کا سب سے خوش آئند سراغ ہے۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بارے میں مزید معلومات درکار ہیں اور مزید تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :