دنیا کی 14 امیر ترین شخصیات کی زندگی کا آغاز انتہائی غربت میں ہوا،رپورٹ،کسی نے ٹیوشن ، کسی نے معمولی کاروبار اور کسی نے معمولی صنعت میں ہاتھ ڈال کر امیر ترین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

اتوار 6 اپریل 2014 04:29

دنیا کی 14 امیر ترین شخصیات کی زندگی کا آغاز انتہائی غربت میں ہوا،رپورٹ،کسی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) دنیا کی 14 امیر ترین شخصیات ایسی ہیں جن کی زندگی کا آغاز انتہائی غربت میں ہوا ۔ان افراد میں پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین شاہد خان ، معروف مصنف محسن حامد ، ملک ریاض حسین ، شاہد خان آفریدی ، سر انور پرویز ، رومن ایرا مووچ ، جان پال ڈی جویریا ، لیری ایلسن ،مکی میگتانی ، سٹیو جابس ، جے کے رولنگ ، اوپرا نفرے چاری چپلن ،ہارے ہوڈانی ، ڈینیل کاریگ وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق درج بالا شخصیات نے سخت غربت میں آنکھ کھولی مگر محنت عزم و ہمت سے اس مقام تک پہنچنے کہ دنیا بھر کی دولت ان کی لونڈی بن کر رہ گئی شاہد خان کے والد پروفیسر تھے ، محسن حامد کو ان کے بھائی ٹیوشن پڑھا کر پالتے رہے، بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض حسین ایک معمولی کلرک تھے، شاہد خان آفریدی بھی ایک معمولی اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے پلاسٹک کے کچرے کی خریداری کا کاروبار کرنے والے رومن ایراموچ آج گیارہ ارب ڈالرز کے مالک ہیں 1980ء میں بالوں کیلئے ایک پراڈکٹ متعارف کرانے والی جان پال اربوں روپے کی مالک ہے یتیم اور غریب لیونا ڈوژیل نے عینکوں کی صنعت میں معمولی پیسہ لگایا اور آج دس ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور کل سافٹ ویئر کمپنی کے مالک لیری کے پاس کئی کئی دن کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا اور آج جی بھر کے خرچ کرنے کے باوجود ان کے کاؤنٹ خالی نہیں ہوتا گھر کے گیراج میں آؤٹ لٹ کھولنے والے سٹیو جابس آج اربوں روپے کے مالک ہیں فلمی کاسٹنٹ مین ہوتے ہوئے آج بڑی جائیداد کا مالک ہے ۔

متعلقہ عنوان :