سوناکشی سنہا نےاپنے موٹاپے سے نجات کیسے پائی؟

اتوار 6 اپریل 2014 00:53

سوناکشی سنہا نےاپنے موٹاپے سے نجات کیسے پائی؟

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ دبلا ہونا آسان کام نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ موٹے سے دبلا ہونا مشکل ترین کام ہے۔

(جاری ہے)


وہ خود اس مرحلہ سے گزری ہیں اس لیے جانتی ہیں کہ انھیں جم جانے سے سخت نفرت تھی لیکن دبلا ہونے کے لیے انھوں نے جم کا معمول بنایا اور باقاعدگی سے جم جانے لگیں اس کے انھیں مثبت نتائج حاصل ہوئے جو وہ چاہتی تھیں یہ ان کے پختہ عزم کی وجہ سے ممکن ہوا ہے وہ جس چیز کا ذہن بنا لیں وہ کام ضرور کرتی ہیں۔


اداکارہ نے کہاکہ انھیں انڈسٹری اور مداحوں نے موٹاپے کی وجہ سے تنقید کا متعدد بار نشانہ بنایا وہ خوش ہیں کہ ان کے طعنوں سے جان چھوٹ گئی ہے وہ دبلی ہو کر پہلے سے زیادہ پراعتماد اور خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ فلمی دنیا میں جدوجہد جاری رکھیں گی اور مداحوں کو بہترین اداکاری سے محظوظ کرتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :