بھارت کو تجارت کیلئے موزوں ملک قراردینے کا کام مکمل ہے ، اعلان نئی حکومت بننے کے بعد کیا جائیگا ، پاکستانی ہائی کمشنر ، عوامی روابط اور تجارت بڑھانے سے ہی اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے ، عبد الباسط کا خطاب

اتوار 6 اپریل 2014 22:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ بھارت کو تجارت کیلئے موزوں ملک قراردینے کا کام مکمل کرچکے ہیں ، اعلان بھارت میں نئی حکومت بننے کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ممبئی میں میڈ ان پاکستان ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبد الباسط نے کہاکہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے سے دور رہنے کا وقت ختم ہوگیا۔ عوامی روابط اور تجارت بڑھانے سے ہی اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان میں 40 سے 50 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ سرحدوں کے دونوں پار غربت کا خاتمہ پاکستان اور بھارت میں تجارتی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔