مس انڈیا 2014کا تاج نئی دہلی کی”کوئل رانا“کے سر سج گیا

اتوار 6 اپریل 2014 21:18

مس انڈیا 2014کا تاج نئی دہلی کی”کوئل رانا“کے سر سج گیا

ممبئی…مس انڈیا 2014کا تاج بھارت کی سب سے خوبصورت دوشیزہ"کوئل رانا "کے سر سج گیا۔ ممبئی میں لگنے والے حسینوں کے میلے میں 24 حسینائیں فائنل میں پہنچیں ،اور تاج سجا نئی دلی کی 21 سالہ کوئل رانا کے سر۔

(جاری ہے)

ممبئی کی 19 سالہ Jhataleka Malhotra فرسٹ رنراپ اور 21 سالہ Gail Nicole Da Silva سیکنڈ رنر اپ کے طور پر سامنے آئیں ۔ریڈ کارپٹ تقریب میں بالی وڈ اسٹارز کی کہکشاں بھی سجی۔ 51ویں مس انڈیا2014 کے ججوں میں ابھے دیول ، سری لنکا کی ملکہ حسن جیکولین فرنینڈز، ادیتی راو، ملکہ اروڑا اور مشہور ڈیزائنز منیش ملہوترا شامل تھے۔سابق ملکہ حسن اور اپنے وقت کی مشہور اداکارہ زینت امان کی شرکت نے بھی تقریب کو یاد گار بنادیا۔

متعلقہ عنوان :