سپورٹس بورڈ پنجاب اور لٹویا کی حکومت کے مابین کھیلوں کے فروغ کیلئے معاہدہ ،ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور اور لٹویا کے روڈ ولف بریمنس نے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے، کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں میں تعاون کیا جائیگا
اتوار 6 اپریل 2014 20:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) سپورٹس بورڈ پنجاب اور لٹویا کی حکومت کے مابین کھیلوں کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور اور لٹویا کے ہیڈ آف ڈویژنل پالیسی ڈیپارٹمنٹ روڈولف بریمنس نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں ہونے والی تقریب میں معاہدے کی یاد داشت پر دستخط کئے ،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان تھے اس موقع پرلٹویا کے سفیر ایگورژ اپوکنگ بھی موجود تھے۔
ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ، سابق کپتان سلمان بٹ کے علاوہ ممتاز فلم ڈائریکٹر سید نور اور لٹویا کے اعزازی قونصل جنرل گلوکار وارث بیگ نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جسے معزز مہمانوں نے خوب سراہا۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے کہا کہ لٹوین حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں کرکٹ، ہاکی، فٹبال اور باسکٹ بال کے فروغ کیلئے کام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے پاکستا ن کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے آرہا ہے ، پاکستانی نژاد شہریوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پرہے اور میزبان ٹیموں کے خلاف مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے اس سے قبل قطر کی کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا امید ہے کہ مستقبل میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے ویژن کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کے لئے دنیا کے دروازے کھول دئیے ہیں جس کے مطابق پاکستان میں کھیلوں اور ثقافت کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔اس موقع پر لٹویا کے سفیر ایگورژ اپوکنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرتپاک استقبال پر میں حکومت پنجاب کا مشکور ہوں اور مجھے سپورٹس بورڈ پنجاب میں آکر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کھیلوں اور تعلیم کے شعبہ میں بہترین کام کررہی ہے اوراس معاہدے کے تحت دونوں ممالک مختلف شعبوں بالخصوص سپورٹس اور تعلیم میں ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کریں گے۔ ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے کہا کہ کھیلوں کے شعبہ میں تکنیکی اعتبار سے لٹویا خاصا بہتر ہے ہم ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے دونوں ممالک کے مابین معاہدے پر دستخط بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایم او یو کا دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا اور دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.