ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے ساتھ دیگر ٹیموں میں بھی پاکستانیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے،مشتاق احمد، ثقلین مشتاق اور عاقب جاوید کوچنگ کرتے دکھائی دئیے، نیدرلینڈز سمیت کئی سائیڈز کو پاکستانی پلیئرز کی خدمات حاصل رہیں
اتوار 6 اپریل 2014 20:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے ساتھ دیگر ٹیموں میں بھی پاکستانیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، مشتاق احمد، ثقلین مشتاق اور عاقب جاوید کوچنگ کرتے دکھائی دئیے،جبکہ نیدرلینڈز سمیت کئی سائیڈز کو پاکستانی پلیئرز کی خدمات حاصل رہیں، انگلینڈ کیخلاف میچ وننگ بولنگ کرنے والے میڈیم پیسر مدثر بخاری کی پیدائش گجرات کی ہے۔
۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی میں گرین شرٹس سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے،اپنی ٹیم کے ساتھ کئی دیگر سائیڈز میں بھی پاکستانی نژاد کوچز و پلیئرز نے صلاحیتوں کا لوہا منوایا، انگلش ٹیم کے ساتھ مشتاق احمد بطور اسپن بولنگ کوچ وابستہ رہے، ویسٹ انڈیزکے لئے یہی کردار ثقلین مشتاق نے نبھایا، عاقب جاوید نے یو اے ای کی کوچنگ کے فرائض انجام دئیے۔(جاری ہے)
زمبابوے کے سکندر رضا سیالکوٹ سے تعلق رکھتے تھے۔کپتان خرم خان اور فیضان آصف سمیت یو اے ای کے6 کرکٹرز پاک سرزمین میں ہی پیدا ہوئے، ان میں امجد علی (لاہور)، روہان مصطفی (کوہاٹ)شیمان انور (سیالکوٹ)شریف اسداللہ (کراچی)بھی شامل ہیں، چند کرکٹرز کو مقامی ٹیموں کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہو چکا۔
افغان کپتان محمد نبی بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلتے رہے، ان کے نائب گلبدین کی پیدائش پشاور کے قریبی گاؤں کی ہے۔ ہانگ کانگ کے تو 10کرکٹرز پاکستان میں پیدا ہوئے، ان میں وقاص بابر ( راولپنڈی)، بابر حیات (اٹک)، تنویر افضال (گجرات)، احسان نواز (اٹک)، حسیب امجد (راولپنڈی)، منیر ڈار (گجرات)، نجیب امر (ڈیرہ غازی خان)، ندیم احمد (ملتان)جبکہ نزاکت خان اور عرفان احمد بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا ثقلین مشتاق کے مطابق ایونٹ میں اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی شرکت باعث فخر تھی،اس سے ظاہر ہوگیاکہ ہماری سرزمین کرکٹ کے حوالے سے کتنی زرخیز ہے ۔ انہوں نے نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی میری ضرورت ہوئی خدمات انجام دینے کیلئے تیار ہوں گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.