سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن

اتوار 6 اپریل 2014 20:16

سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن

ریو ڈی جینرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں پاکستانی بچوں کی ٹیم نے امریکا کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پاکستانی بچوں نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو میں سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستانی بچوں کی ٹیم نے امریکی ٹیم کو شکست دے کر تیسری پوزیشن کا میچ جیت لیا ہے۔ پاکستان نے ورلڈ کپ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں امریکی ٹیم کو 2-3 سے شکست دی۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔

متعلقہ عنوان :