سردار مہتاب عباسی جلد خیبر پختونخواہ کے گورنر کا حلف اٹھاینگے، ارباب خضرحیات ،پارٹی کارکن وزیراعظم نواز شریف کے ہر فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 6 اپریل 2014 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ سردار مہتاب عباسی جلد خیبر پختون خوا کے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے ارباب خضر حیات نے کہا کہ صدر مملکت آئندہ دوتین روز میں گورنر کے نام کی منظوری دے دینگے جس کے بعد رواں ہفتے خیبر پختونخواہ کے نئے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )خیبر پختونخواہ کے کارکن سردار مہتاب عباسی کی نئے گورنر کی حیثیت سے تقرری کا خیر مقدم کریں گے ،پارٹی کارکن وزیراعظم نواز شریف کے ہر فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔