جی ایس پی پلس کے سٹینڈرڈز سے متعلق مقامی صنعت کو آگاہی کیلئے مہم چلائیں گے ، وفاقی وزیر تجارت ،دنیا کو پاکستان کے بتدریج بہتر ہوتے ہوئے حالات سے آگاہی کیلئے پاکستانی مشن اپنا کردار ادا کریں ،بیرونی سرمایہ کار وں کو پاکستان کے موجودہ حالات سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے ، پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی سے گفتگو

اتوار 6 اپریل 2014 19:44

اسلام آباد/برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے سٹینڈرڈز سے متعلق مقامی صنعت کو آگاہی کیلئے مہم چلائیں گے ،دنیا کو پاکستان کے بتدریج بہتر ہوتے ہوئے حالات سے آگاہی کیلئے پاکستانی مشن اپنا کردار ادا کریں ،بیرونی سرمایہ کار وں کو پاکستان کے موجودہ حالات سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے۔

وہ برسلز میں نو متعین پاکستانی سفیر نغمانہ اے ہاشمی سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔انھوں نے محترمہ ہاشمی کو ہدایت کی کہ یورپ میں پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے کیلئے برسلز میں پاکستان فرینڈشپ ویک کا انعقاد کیا جائے جس میں پاکستان کی ثقافت اور امن کے پیغام کو اجاگر کیا جائے ۔اس سلسلے میں وزارتِ تجارت ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امن کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ملک کے اندرونی حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں اور اس مثبت تبدیلی کا عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار وں کو پاکستان کے موجودہ حالات سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے۔پاکستان کے دو بڑے مسائل توانائی کی کمی اور امن وامان کا مسئلہ تیزی سے حل پذیر ہیں اور پاکستان کی مارکیٹ سرمایہ کاری کیلئے خطے کی موزوں ترین مارکیٹ ہے۔

پاکستان کے تجارتی حجم میں اضافے سے متعلق وزارتِ تجارت کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت پاکستانی پراڈکٹس کی برانڈنگ اور امیج بلڈنگ کیلئے اندرون اور بیرونِ ملک ان تھک کوشش کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج جلد ظاہر ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا حصول موجودہ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔برسلز میں نو متعین پاکستانی سفیر نغمانہ اے ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یورپ میں ڈپلومیسی کا خاصا تجربہ ہے اور اس تجربے کی بنیاد پر وہ پاکستان کی کلچرل اور کمرشل ڈپلومیسی پر زور دیں گی۔

انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی مقامی صوفی روایات کے پیغامِ امن کو دنیا میں متعارف کرائیں گی اورعالمی سطح پر پاکستان کی شناخت بہتر بنانے کیلئے پاکستان کے سفارتخانے اپنا کردارادا کریں

متعلقہ عنوان :