چارسدہ،صحت کا انصاف پروگرام کے تحت پولیو سمیت 9مختلف بیماریوں سے بچاوٴ کیلئے مہم چلائی گئی

اتوار 6 اپریل 2014 19:35

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) چارسدہ میں بارش کے باوجود صحت کا انصاف پروگرام کے تحت پولیو سمیت 9مختلف بیماریوں سے بچاوٴ کیلئے مہم چلائی گئی ،مہم کیلئے ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے موٹر سائیکل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔صحت کا انصاف پروگرام کے تحت ضلع چارسدہ میں 2لاکھ70ہزار بچوں کو پولیو سمیت9بیماریوں سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا مہم مکمل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

مہم میں 12سو60ٹیموں نے شرکت کی جنکی سیکورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے۔ ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش اور صبح 6بجے سے لیکر شام 7بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے ٹیموں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں تین ہزار پولیس اہلکار تعینات گئے تھے، اورچارسدہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی تھی اور اتوار کے دن تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیئے گئے تھے ۔تاہم موٹرسائیکل پر پابندی کے باجود اکثر علاقوں میں موٹر سائیکل سواری جاری رہی۔

متعلقہ عنوان :