امریکہ کا ڈرون پروگرام جرمنی سے کنٹرول ہورہا ہے، سابق امریکی پائلٹ،پاکستان، یمن اور افریقہ پر حملوں کیلئے جرمنی کی رامسٹائن بیس استعمال ہورہی ہے ، انٹرویو

اتوار 6 اپریل 2014 18:43

امریکہ کا ڈرون پروگرام جرمنی سے کنٹرول ہورہا ہے، سابق امریکی پائلٹ،پاکستان، ..

واشنگٹن /برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) سابق امریکی پائلٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں اپنا ڈرون پروگرام جرمنی سے کنٹرول کررہا ہے پاکستان، یمن اور افریقہ پر حملوں کے لئے جرمنی کی رامسٹائن بیس استعمال ہورہی ہے۔جرمن اخبار اور میڈیا سے گفتگو میں سابق پائلٹ برینڈن برائنٹ نے انکشاف کیا کہ امریکی فوج کے ڈرون حملے جرمنی کے بغیر ممکن نہیں امریکہ دنیا بھر میں اپنا ڈرون پروگرام جرمنی سے کنٹرول کررہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان، یمن اور افریقہ پر حملوں کے لئے جرمنی کی رامسٹائن بیس استعمال ہو رہی ہے۔ ریموٹ کنٹرول ڈرونز کا ڈیٹا سیٹلائٹ کے ذریعے جرمنی بھیجا جاتا رہا۔ براہ راست بھیجی جانے والی تصاویر کا تجزیہ جرمنی میں موجود امریکی انٹیلی جنس افسران کرتے تھے۔سابق پائلٹ کے مطابق اس نے پاکستان اور یمن میں ایک ہزار سے زائد ڈرون آپریٹ کیے جبکہ اس کی یونٹ نے ایک ہزار دو سو باسٹھ افراد کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا۔ ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں 2002سے جاری ڈرون حملوں میں نو سو افراد مارے گئے جبکہ پاکستان میں دو ہزار چار سے جاری حملوں میں تین ہزار سات سو افراد مارے گئے۔