صوابی، وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے بچو ں کو پولیو کے قطرے پلوا کر ایک روزہ صحت کا انصاف پروگرام کا افتتاح کیا، بچوں اور آنے والے نسل کو پولیو جیسی خطرناک بیماریوں سے ہمیشہ کے لئے نجات دلانا ہے،خطاب

اتوار 6 اپریل 2014 18:19

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ، انفار میشن ٹیکنالوجی و زراعت شہرام خان ترکئی نے اپنے آبائی ضلع صوابی کے گاؤں کالو خان میں واقع تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچو ں کو پولیو کے قطرے پلوا کر صوبے کے چار اضلاع صوابی، پشاور ، مردان اور چارسدہ میں ایک روزہ صحت کا انصاف پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا سیکرٹری ہیلتھ ، ڈائیریکٹر ہیلتھ ، ڈائیریکٹر پی پی ایچ آئی پروگرام اور ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر احسان اکبر ، عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے رہنما حاجی بلند اقبال ترکئی ، ایم پی اے محمد علی ترکئی دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے صوبائی سینئر وزیر شہرام خان نے افتتاح تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبے میں صحت کا انصاف پروگرام کا مقصد اپنے بچوں اور آنے والے نسل کو پولیو جیسے خطرناک بیماریوں سے ہمیشہ کے لئے نجات دلانا ہے اس سلسلے میں پولیو اور دیگر خطر ناک امراض سے بچنے کے لئے یہ مہم شروع ہے اس لئے معاشرے کا ہر فرد گھر گھر گلی گلی جاکر اس مو ذی مرض سے بچنے کا پیغام لوگوں تک پہنچا ئیں تاکہ ہمارا معاشرہ صحت مند اور آنے والے نسل کا مستقبل روشن ہو آج انڈیا اور کویت ہمارے ملک پاکستان پر داغ لگا رہے ہیں کہ پاکستان پولیو زدہ ہو رہا ہے اسی طرح پولیو وائرس کا یہ داغ دیگر ممالک بھی لگا ئے گا اور اس کیلئے ملک سے باہر جانے والے پاکستانیوں کو پولیو سے پاک کلیرنس سرٹیفکیٹ دینا ہوگا جب کہ پولیو وائرس کے سبب باہر ممالک نہ جانے سے پاکستان کا ان ممالک سے تعلقات خراب ہو نے کے علاوہ ملک میں بے روزگاری بھی پیدا ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس لئے بچوں کو پولیو ویکسین پلوانا انتہائی ضروری ہے ۔شہرام خان ترکئی نے تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ ادا کر تے ہوئے واضح کیا کہ دونوں نے مجھ پر اور میری جماعت پر اعتماد کر کے مجھے صحت کا محکمہ جو کہ میں نے مانگا ہی نہیں تھا میرٹ کی بنیاد پر دیا بحیثیت صوبائی وزیر صحت صوبے کے سر کاری ہسپتالوں کی حالت زار درست اور بہتر کر کے رہونگا۔

ہسپتالوں میں سٹاف، ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر ان ہسپتالوں میں مریضوں کو ہر قسم کا علاج ملے گا۔ اسی طرح محکمہ صحت عوام کے بہتری کے لئے محکمہ سے کرپشن اور دیگر عوامی شکایات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ جب کہ ان اداروں میں ہر کام میرٹ پر ہو گا۔ جس کے لئے ایک ٹاسک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ان کی کارکر دگی کی مانیٹرینگ کرئے گی تاکہ غلط کام اور کرپشن کا راستہ روکا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :