سنی لیون نے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کر دی

اتوار 6 اپریل 2014 17:02

سنی لیون نے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) بالی وڈ کی بے بی ڈول سنی لیون نےان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ اپنے خاوند ڈینئیل سے طلاق لے رہی ہیں. انہوں نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ انکے اپنے خاوند کے ساتھ تعلقات مثالی ہیں. اور دونوں انتہائی خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں.

(جاری ہے)


سنی لیون کے مطابق یہ خبر کسی نے بطور اپریل فول چلا دی ہوگی. اور اسکی وجہ سے انکے کروڑوں مداحوں کو یقینا دکه پہنچا ہوگا، جس کا انہیں افسوس ہے، اور سنی توقع کرتی ہیں کہ یہ غیر سنجیدہ لوگ مستقبل میں انکی اور انکے خاندان کے بارے میں منفی خبریں گھڑنے سے باز رہیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے خاوند ڈینئیل سے بہت زیادہ محبت کرتی ہیں اور بار بار ان سے شادی کرنے کی خواہش رکهتی ہیں.

متعلقہ عنوان :