ایران پر پابندیاں گیس لائن منصوبے میں رکاوٹ ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل ،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان پرعزم ہے، پابندیاں اٹھ جائیں تو کام شروع کر دینگے ، شاہد خاقان عباسی

اتوار 6 اپریل 2014 15:57

ایران پر پابندیاں گیس لائن منصوبے میں رکاوٹ ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے پاکستان پرعزم ہے تاہم ایران کے خلاف عائد بین الاقوامی پابندیاں اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اگر ایک بار یہ پابندیاں اٹھا لی جائیں توحکومت پاکستان فوری طور پراس منصوبے پر کام شروع کردے گی، انہوں نے کہاکہ منصو بہ کی تکمیل میں تین سال کاعرصہ درکارہے، پاکستان کے پاس مالیاتی وسائل موجود ہیں۔

۔ جن کی مدد سی گیس پائپ لائن بچھائی جا سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان نہ صرف پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر بلکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے اور ایل این جی درآمد پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔