شادی کے بعد کئی ہفتوں تک میڈیا میں رہنے والے وینا ملک اور انکے شوہر منظر نامے سے اچانک غائب

اتوار 6 اپریل 2014 15:30

شادی کے بعد کئی ہفتوں تک میڈیا میں رہنے والے وینا ملک اور انکے شوہر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء)شادی کے بعد کئی ہفتوں تک میڈیا میں رہنے والے وینا ملک اور انکے شوہر اسد خٹک منظر نامے سے اچانک غائب ہو گئے ، پاکستان میں ولیمے کی تقریب بارے بھی حتمی تاریخ سامنے نہ آ سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک شادی کے بعد کئی ہفتوں تک میڈیا میں چھائے رہے ۔ وینا ملک اور انکے شوہر نے مارچ میں پاکستان آ کر ولیمے کی تقریب کا انعقاد کا بھی اعلان کیا تھا لیکن دونوں اچانک منظر نامے سے غائب ہو گئے ہیں ۔