ڈیوس کپ ٹینس: پاکستان کی فلپائن کیخلاف 40 سال بعد کامیابی

اتوار 6 اپریل 2014 15:13

ڈیوس کپ ٹینس: پاکستان کی فلپائن کیخلاف 40 سال بعد کامیابی

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) ڈیوس کپ ٹینس میں پاکستان نے فلپائن کو تین دو سے شکست دیدی،اس فتح نے پاکستان کوایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کے فائنل میں پہنچادیا۔

(جاری ہے)

منیلامیں ہونے والی ٹائی کے پہلے دن فلپائن کودوصفر کی برتری حاصل تھی، دوسرے دن پاکستان نے ڈبلزمیچ جیت کرخسارہ کم کیا۔آج ریورس سنگلز میں عقیل خان نے جونی آرکیا کو شکست دی۔ فیصلہ کن ریورس سنگلز میں پاکستان کے اعصام الحق نے فلپائن کے پیٹرک ٹیئروکو ہرادیا۔ پاکستان 40 سال بعدفلپائن کوہرانیمیں کامیاب ہواہے۔

متعلقہ عنوان :