ڈیرہ بگٹی ،پیر کوہ گیس فیلڈ میں 16ا نچ قطر کی پائپ لائن دھماکے سے تباہ ، کئی پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ،رحیم یار خان اور کشمور میں گیس پائپ لائن تباہ کر نے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،ملزمان گرفتار ، اسلحہ بر آمد ،ملزمان کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے ، ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 اپریل 2014 15:10

ڈیرہ بگٹی/کشمور/رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) ڈیرہ بگٹی میں گیس کنواں نمبر15,16اور29 سے پلانٹ کو جانے والی 16 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ گیس فیلڈ میں نامعلوم افراد نے 16 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کردیا، دھماکے سے گیس کنواں نمبر15,16اور29 سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے، دھماکے کے بعدپائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، سیکورٹی فورسز اور متعلقہ محکمہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے تاہم ابھی تک متاثرہ پائپ لائن میں مرمت کا کام شرو ع نہیں ہوسکا ا دھر کشمورمیں گیس پائپ لائن اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کرنی والے 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا ملزمان گیس پائپ لائن اڑانے کے لیے آئی ای ڈی ڈیوائس نصب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ادھر رحیم یار خان پولیس نے بھونگ کے قریب مین گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی، تین ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 9 کلو باردوی مواد برآمد کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل ظفر چٹھہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے بھونگ کے قریب گزرنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کو ناکام بنادیاہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو گیس پائپ لائن کے قریب سے مشکوک حالت میں دیکھ کر انھیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور انکے قبضے سے 9 کلو دھماکہ خیز مواد ، الیکٹرک سرکٹ اور ریمورٹ کنٹرول اور اسلحہ برآمد کرلیا، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گیس پائپ لائن کو اڑانا چاہتے تھے۔ قبل از بھی دو دفعہ وہ گیس پائپ لائن کو اڑا چکے ہیں ڈی پی اوکا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے

متعلقہ عنوان :