طالبان کیخلاف بلاول بھٹو کے بیانات افسوسناک ہیں ، پروفیسر ابراہیم

اتوار 6 اپریل 2014 13:45

طالبان کیخلاف بلاول بھٹو کے بیانات افسوسناک ہیں ، پروفیسر ابراہیم

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف بلاول بھٹو کے بیانات افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کیلئے دونوں اطراف سے کام ہورہا ہے گذشتہ روز چوہدری نثار نے تیرہ قیدیوں کی رہائی کیلئے بات کی جو خوش آئند ہے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے جگہ کی تعین کیلئے جلدہی رابطہ ہو جائیگا اور ایک دو دن میں جگہ کا تعین کرلیا جائیگا جس کے بعد کمیٹیاں مل بیٹھ کر بات کرینگی پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھاکہ شہباز تاثیر اور حیدر گیلانی دونوں کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے تاہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو طالبان کے خلاف ایسی زبان استعمال کررہے ہیں جو کہ زیادتی ہے کیونکہ اس سے نہ صرف ہمارے لئے بلکہ اپنے لئے بھی مشکلات پیدا کررہے ہیں - پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ اعتماد سازی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔