میرا چوپڑا کو اپنے خاندانی نام” چوپڑا“ سے الجھن ہونے لگی،میں اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے توسط سے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہوں جو درست نہیں ‘انٹرویو

اتوار 6 اپریل 2014 13:01

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) میرا چوپڑا جو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”گینگ آف گھوسٹس“ سے بالی وڈ میں انٹری دے چکی ہیں کو اپنے خاندانی نام ”چوپڑا“ سے الجھن محسوس ہونے لگی ہے ۔

(جاری ہے)

چوپڑا گرل کے مطابق وہ اپنے اس خاندانی نام کی وجہ سے ہروقت کسی نہ کسی کی نظروں میں رہتی ہیں اور اس وجہ سے وہ بہت پریشانی کا شکار ہوگئی ہیں یہ بات اداکارہ پریانکا چوپڑا اور پرینتی چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا نے ایک انٹرویوکے دوران کہی ، میرا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میرے والد اداکارہ پریانکا چوپڑا اور پرینتی چوپڑا کے والدکے کزن ہیں اور اسی رشتے کی وجہ سے میرا پریانکا اور پرینیتی کے ساتھ خاندانی تعلق ہے اور ہمارا خاندانی نام ”چوپڑا “جو ان دونوں اداکاراوٴں کے نام کا بھی حصہ ہے میرے لیے سخت الجھن کا باعث بن رہا ہے کیونکہ بالی وڈ میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ میں اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے توسط سے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہوں جو درست نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :