کشمور میں مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی
اتوار 6 اپریل 2014 12:48
کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) کندھ کوٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ جانے والی مسافر بس اپنی منزل کے قریب پہنچنے سے قبل انڈس ہائی وے پر الٹ گئی۔
(جاری ہے)
حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو کندھ کوٹ، شکار پور اور غوث پور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمی دم توڑ گئے تاہم دیگر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت منظوراحمد، بھور اور امجد علی کے نام سے ہوگئی ہے، تینوں افراد کندھ کوٹ ہی کے رہائشی تھے، اسپتال انتطامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.