سر ی نوانس کے معاملے پر بگ تھری کے دوست بالکل خاموش ، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا،فیکا کا دونوں ملکوں کے ردعمل پر شدید تنقید ، نواسن بھارتی بورڈسے مستعفی ہوگئے ، آئی سی سی چیئرمین کا بدستور چیئرمین رہیں گے ، جب تک نواسن پر کرپشن تحقیقات جاری ہیں انہیں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے قریب بھی نہ آنے دیاجائے ،فیکا

ہفتہ 5 اپریل 2014 02:18

سر ی نوانس کے معاملے پر بگ تھری کے دوست بالکل خاموش ، آسٹریلیا اور انگلینڈ ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) پریمیرلیگ کے معاملات میں کرپشن کے الزامات کے بعد بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا لیکن ان کے اپنے ملک میں ان پر کیس ہے لیکن بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے ہمنوا اس معاملے پر بالکل خاموش ہیں ۔ بگ تھری میں نہ تو انگلینڈ اور نہ ہی آسٹریلا نے کسی ردعمل کا اظہار کیا ہے سری نواسن کو منصوبے کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنا ہے ایسے میں فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن ( فیکا) نے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوشش کی ہے فیکا کے چیف ایگزیکٹو پال مارش نے کہا ہے کہ جب تک تحقیقات جاری ہیں سری نواسن کو آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں میز کے قریب بھی نہ آنے دیا جائے اور کسی بھی صورت چیئرمین عہدہ سنھبالنے سے روکا جائے ۔

(جاری ہے)

عالمی گورننگ باڈی کا اجلاس دبئی میں ہوگا جس میں بگ تھری کے منصوبے اور سری نواسن کی بطو ر چیئرمین تقرری پر غور کیا جائے گا ۔ پال مارش کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وہ پی سی سی آئی کے امور سے الگ کردیئے گئے ہیں ایسے میں ایسے میں انہیں کس طرح آئی سی سی کے معاملات چلانے کی اجازت دی جاسکتی ہے ان پر جو الزامات ہیں اس سے ان کا اجلاس میں شرکت کرنا غیر قانونی ہوگا ۔ پال مارش نے آئی سی سی کو یاد دلایا کہ وہ دنیا بھر میں کرکٹ بورڈز اور شائقین کو بار بار یہ بتاتی ہیں کہ کرکٹ کو سب سے بڑا کرپشن سے ہے اور اس نے اس معاملے میں عدم برداشت کی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔