وزیر اعظم نواز شریف کے بھتیجے کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی ،ولیمہ( کل) ہوگا،شادی کی تقریب دس بجے سے پہلے ختم کر دی گئی ، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

ہفتہ 5 اپریل 2014 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کے صاحبزادے عزیز عباس کی شادی کی تقریب ہفتہ کی رات منعقد ہوئی جس میں شریف خاندان کے افراد کے علاوہ عزیز و اقارب نے شرکت کی ، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

عزیز عباس کی بارات شریف میڈیکل سٹی آئی ،وزیر اعظم محمد نواز شریف ،وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور شریف خاندان کے افراد بھی بارا ت کے ہمراہ تھے جبکہ شادی کی تقریب میں شریف خا ندان کے دیگر افراد کے علاوہ عزیز وا قارب نے بھی شرکت کی ۔

صوبائی حکومت کے قانون کی پابندی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کو رات دس بجے سے پہلے ختم کر دیا گیا ۔ عزیز عباس کی دعوت ولیمہ کی تقریب کل ( اتوار) کو منعقد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :