اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں برونڈی نے پاکستانی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلی خبر

ہفتہ 5 اپریل 2014 23:48

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں برونڈی نے پاکستانی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ذرائع کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے 3 گول کے جواب میں برونڈی نے 4 گول کر کے فائنل میں جگہ بنالی، کھیل کے پہلے ہاف میں پاکستانی بچوں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا اور برونڈی کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گول داغے۔

دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی گرین شرٹس دباوٴ کا شکار رہی اور اپنے دفاع کو مضبوط نہ بنا سکی، برونڈی کی جانب سے ایک کے بعد ایک گول کیا گیا اور دوسرے ہاف کے اختتام پر پاکستان کے 3 گول کے جواب میں برونڈی کی جانب سے 4 گول کئے گئے جس کے بعد پاکستانی ٹیم کا اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کی دوڑ سے سفر ختم ہوگیا تاہم تیسری پوزیشن کیلئے شاہین کل امریکا سے ٹکرائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل کوارٹرفائنل میں پاکستان نے فلپائن کو پنلٹی ککس پر 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، پہلے میچ میں قومی ٹیم نے بھارت کو صفر کے مقابلے میں 13 گول اور کینیا کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان اور امریکا کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوا تھا جس میں پاکستان نے 10 پوائنٹس کے ساتھ کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :