وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے درمیان ملاقات ، بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل، وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو مکمل انتظامی اور سیاسی حمایت جاری رہے گی ، چوہدری نثار علی خان ،بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہترہوئی ہے ، صوبائی حکومت نے گڈ گورننس پر فوکس کر رکھا ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 5 اپریل 2014 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو مکمل انتظامی اور سیاسی حمایت جاری رہے گی ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے بلوچستان میں سپورٹس و یوتھ فیسٹیول کے انعقاد و صوبائی حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت قرار دیا۔ وزیر داخلہ کو وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان سپورٹس و یوتھ فیسٹیول میں دو ہزار سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔ یہ فیسٹیول نوجوانوں کے درمیاں مثبت سرگرمیوں کے فروغ دینے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ نے بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات اور سپورٹس فیسٹیول کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہترہوئی ہے ، صوبائی حکومت نے گڈ گورننس پر فوکس کر رکھا ہے۔