گینز ریکارڈ کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ پاکستان کے وقار پر کاری ضرب ہے‘ وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود احمد ،ہمارا گینز ریکارڈز کی ٹیم سے رابطہ ہوچکا ہے جس کے بعد قانونی مشاورت کر کے عدالت سے رجوع کریں گے ،منفی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں اور اب مزید گینز ریکارڈ قائم کرکے دکھائیں گے‘ پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 5 اپریل 2014 21:46
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ گینز ریکارڈ کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ پاکستان کے مفاد اور وقار پر کاری ضرب ہے، پنجاب یوتھ فیسٹیول کے باعث پاکستان کے دنیا میں ابھرتے ہوئے سافٹ امیج کے خلاف یہ ایک گہری سازش ہے، پنجاب یوتھ فیسٹیول کے باعث گنیز ورلڈریکارڈز کی وجہ سے ہی پاکستان کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے آیا ، یوتھ فیسٹیول اور گینز ریکارڈز کے مابین جو معاہدہ ہوا جس کا مسودہ آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انگلینڈ سے آئی نوجوانوں کی کرکٹ ٹیم اورگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کے مابین میچ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔(جاری ہے)
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ گزشتہ برس بھی ہم نے گینز کے ساتھ ورلڈ ریکارڈز بنانے کا معاہدہ کیا اور اس سال بھی دوبارہ معاہدے پر دستخط کئے گئے جن لوگوں نے منفی پراپیگنڈہ کیا ہم ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ہمارا گینز ریکارڈز کی ٹیم سے رابطہ ہوچکا ہے جس کے بعد قانونی مشاورت کر کے عدالت سے رجوع کریں گے ۔ہفتہ وار چھٹی کے باعث وہ کل ( اتوار ) اس بارے میں اپنا مئوقف پیش کریں گے، گینز ریکارڈنے دنیا کے سب سے بڑے پرچم کا ریکارڈپاکستان سے منسوب کر دیا ہے جسے کوئی بھی ویب سائٹ پر چیک کرسکتا ہے جبکہ باقی ماندہ ریکارڈز بھی جلد پاکستان کے نام کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم منفی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں اور اب مزید گینز ریکارڈ قائم کرکے دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس نگران حکومت نے یوتھ فیسٹیول کا آڈٹ کرایاجس میں ایک بھی اعتراض سامنے نہیں آیا جبکہ اس مرتبہ ہم نے تمام معاملات شفاف انداز میں چلانے کیلئے 12 کمیٹیاں قائم کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرم موسم کے بعد انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول ستمبر میں منعقد ہوگا جس میں کرکٹ کے ویٹرنز کھلاڑیوں سمیت دیگر کھیلوں کی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ اس موقع پر انگلینڈ پاک الیون کے چیف ڈی مشن اظہر جاوید نے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصد انگلینڈ میں پیدا ہونے والے نوجوانوں کو ان کے آباء و اجداد کی سرزمین پر لانا اور پاکستانی کلچر سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کی کامیابی انگلینڈ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بھی فخر کا باعث ہے جس میں کئی ورلڈ ریکارڈز قائم کئے گئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.