طالبان شوریٰ سے ملاقات دو تین روز میں متوقع ہے:مولانا سمیع الحق

ہفتہ 5 اپریل 2014 21:29

طالبان شوریٰ سے ملاقات دو تین روز میں متوقع ہے:مولانا سمیع الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان شوریٰ کے ساتھ ملاقات آئندہ دو تین روز میں متوقع ہے، حکومت غیر عسکری طالبان کی رہائی پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار سے ملاقات کے بعد مولانا سمیع الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری نثارکی موجودگی میں دونوں کمیٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں جنگ بندی میں توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، حکومت اور طالبان کے خیرسگالی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

مولاناسمیع الحق کا کہنا تھا کہ حکومت خیرسگالی کے طور پر اقدامات کر رہی ہے، طالبان شوریٰ کے ساتھ ملاقات آئندہ 2سے 3دن میں متوقع ہے، بڑا مطالبہ قیدیوں کے تبادلے کاہے، غیرعسکری طالبان کی رہائی پرحکومت غورکررہی ہے، مذاکرات کیلئے جگہ کا تعین ایک دودن میں ہوجائے گا۔ مولاناسمیع الحق نے کہا کہ پہلے مرحلے میں غیر عسکری قیدیوں کی رہائی پر بات ہو رہی ہے، اصل میں مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے، اعتماد پیدا کیا جا رہا ہے، مذاکرات کے لیے فضا بن گئی ہے، مذاکرات میں جنگی قیدیوں کے معاملات سب سے آخر میں آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :