چکوال:منی ٹرک کھائی میں گرگیا،16افرادجاں بحق،30زخمی

ہفتہ 5 اپریل 2014 21:29

چکوال:منی ٹرک کھائی میں گرگیا،16افرادجاں بحق،30زخمی

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء)چکوال کے علاقے مارڈن کلہ میں منی ٹرک کھائی میں گرگیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں 16افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ 30افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں45افراد سوارتھے،جاں بحق ہونے والوں میں 3بچے اور 4خواتین بھی شامل ہیں ۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔