اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ،برونڈی کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ہفتہ 5 اپریل 2014 21:29

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ،برونڈی کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں برونڈی نے پاکستان کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں کھیلے جانے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں برونڈی نے پاکستان کو سیمی فائنل میں 3-4شکست دی۔ دوسرے ہاف میں برونڈی نے 3گول کیے، پاکستان ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی۔

متعلقہ عنوان :