وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ،حساس نوعیت کے امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 5 اپریل 2014 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں حساس نوعیت کے امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی جو آدھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی ۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پنجاب کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔