سپریم کورٹ میں سابق صدرجنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی

ہفتہ 5 اپریل 2014 20:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) سپریم کورٹ میں سابق صدرجنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں پرویز مشرف، سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا سپریم کورٹ کا 8 اپریل 2013 کا حکم فعال ہے، پرویز مشرف نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دے کر عدالتی حکم کی توہین کی لہٰذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ وہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ سابق صدر کے خلاف اس سے قبل بھی شاہد اورکزئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی چا چکی ہے۔