سندھ ہائی کورٹ میں سگریٹ پر پابندی لگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی

ہفتہ 5 اپریل 2014 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ میں سگریٹ پر پابندی لگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست گزار حاجی گل احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت اور ٹوبیکو بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ سگریٹ سے دل اور کینسر کے امراض لاحق ہوتے ہیں ،تمباکو کے کھیتوں اور سگریٹ کے کارخانوں میں کام کرنے والے بھی دل اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں سگریٹ کے دھویں اورمہک سے بھی مہلک امراض لاحق ہوتے ہیں ،جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت سگریٹ کمپنیوں کو لائسنس دے کر اور ٹیکس وصول کرکے ان کو قانونی تحفظ فراہم کررہی ہے ،جو اقدام قتل کے زمرے میں آتا ہے ۔عدالت سگریٹ پر پابندی لگاتے ہوئے کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرے اور ملازمین کو اتنا معاوضہ ادا کرنے کا حکم صادر کرے کہ وہ بقایا زندگی عزت کے ساتھ گذار سکیں ۔

متعلقہ عنوان :