کراچی کیلئے اضافی بجلی روک دی، عابد شیر علی کا اعلان

ہفتہ 5 اپریل 2014 19:25

کراچی کیلئے اضافی بجلی روک دی، عابد شیر علی کا اعلان

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت 52 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔ وصولی کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے کراچی کو اضافی بجلی کی فراہمی روک دی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت 52 ارب کی نادہندہ ہے اس وجہ سے کراچی کے لئے اضافی بجلی کی سپلائی روک دی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا سندھ حکومت کو وصولی کے لئے اخبار کے ذریعے صوبائی حکومت کو نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :