ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کم گیندیں ضائع کرنے کا ریکارڈ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے توڑ دیا

ہفتہ 5 اپریل 2014 14:29

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کم گیندیں ضائع کرنے کا ریکارڈ بھارتی کھلاڑی ویرات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کم گیندیں ضائع کرنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔بھارتی بیٹسمین ویرت کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں 44گیندوں پر 72رنزکی ناقابل شکست اننگز کے دوران صرف تین گیندیں ضائع کھیلیں جو ٹونٹی 20انٹرنیشنل مقابلوں میں 40یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے کھیلی گئی سب سے کم ڈاٹ بالز ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے جین پال ڈومینی کو حاصل تھا جس نے 2009ء میں برسبین کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف 41گیندوں پر 69رنزکی ناقابل شکست اننگز کے دوران صرف پانچ گیندیں ایسی کھیلی تھیں جن پر کوئی رن نہیں بناتھا جبکہ دیگر 36 گیندوں پر انہوں نے اسکورنگ شاٹس کھیلے تھے۔

متعلقہ عنوان :