عالمی بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا
ہفتہ 5 اپریل 2014 13:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) عالمی بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ (ڈبلیو بی سی ایل) کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے (آج) اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور عالمی بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ کرینگے ۔
(جاری ہے)
اجلاس میں عالمی بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے جنرل سیکرٹری ریمنڈ موکسلے ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل جنوبی افریقہ آرمنڈ بام ، ڈائریکٹر گلوبل انگلینڈ روری فیلڈ بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔
اجلاس میں رواں سال دسمبر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی کپ کے تاریخ اور شیڈول کا اعلان اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی ۔ اسی طرح آئی سی سی سے عالمی بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے الحاق کا جائزہ سمیت آئی سی سی کا جاری کردہ ممبر شپ کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔ بلغاریہ نے ورلڈ بلائینڈ کرکٹ لمیٹڈ کو ممبر کے کیلئے درخواست دے رکھی ہے جس پر بھی غور کیاجائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
-
آئی پی ایل سے ٹکراؤ میں پی سی بی کو پی ایس ایل 10 میں بڑے فائدے کا امکان
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پی سی بی کا غیرملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون چُن لی گئی
-
سعودی عرب کی ریسل مینیا کی میزبانی کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ بات چیت جاری
-
زیادہ معاوضے ،مراعات کی خواہش ، آئرش کرکٹرز نے پاکستان سیریز سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.