غازی عبدالرشید قتل کیس؛پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست مسترد

ہفتہ 5 اپریل 2014 12:34

غازی عبدالرشید قتل کیس؛پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) مقامی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق پرویز مشرف کی جانب سے پیشی سے مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 3 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ نے ان کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کی۔

جس پر مدعی کے وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف کو وزیر اعظم اور صدر سے زیادہ سیکیورٹی دی جا رہی ہے اس لئے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کا کوئی جواز نہیں بنتا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سنے کے بعد پرویزمشرف کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 3 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :