فلائی اوور سے چھلانگ لگانے والی طالبہ اسپتال میں دم توڑ گئی

ہفتہ 5 اپریل 2014 12:34

فلائی اوور سے چھلانگ لگانے والی طالبہ اسپتال میں دم توڑ گئی

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء)ملتان میں بی کام کی طالبہ نے فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ لڑکی کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122نے طالبہ کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی ٹانگوں ، پسلیوں اور بازووٴں کی ہڈیوں کو نقصان پہنچا ،وہ گورنمنٹ ڈگری کالج چوک کچہری میں زیر تعلیم تھی،ریسکیو حکام کے مطابق لڑکی کے پرس سے خط برآمد ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ گھریلو حالات اور بے جا پابندیوں سے تنگ آ کر خودکشی کر رہی ہے۔