حکومتی کمیٹی اور طالبان رابطہ کاروں کا آج اسلام آباد میں اجلاس ہوگا

ہفتہ 5 اپریل 2014 11:53

حکومتی کمیٹی اور طالبان رابطہ کاروں کا آج اسلام آباد میں اجلاس ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) طالبان اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات ہورہی ہے، جس میں قیدیوں کی رہائی اور طالبان قیادت کے ساتھ دوسرے ملاقات کے لئے وقت اور جگہ کا تعین کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے بتایا کہ طالبان کمیٹی کے ارکان حکومتی کمیٹی کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ مشترکہ اجلاس میں طالبان قیادت کے ساتھ دوسرے اہم ملاقات کے لئے وقت اور جگہ کا تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ اجلاس میں قیدیوں کی رہائی اور دیگر معاملات پر بات ہوگی۔ طالبان کمیٹی کے ارکان کچھ دیر میں اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :