افغان انتخابات ،پاکستان نے پاک افغان سرحد بند کردی

ہفتہ 5 اپریل 2014 11:53

افغان انتخابات ،پاکستان نے پاک افغان سرحد بند کردی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5اپریل 2014ء) افغانستان میں صدارتی انتخابات کے موقع پر پاک افغان سرحد بند کردی گئی ہے،آئی ایس پی آرکے مطابق بیس مارچ سے افغان سرحد پر اضافی فوجی تعینات ہیں، اضافی فوج کی تعیناتی کا مقصد افغانستان میں پْرامن انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

سرحد کو جانے والے راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے اور کراسنگ پوائنٹس پر امیگریشن اسٹاف کی چیکنگ اور پٹرولنگ بڑھادی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان ملٹری آپریشن ڈائریکٹریٹس کے درمیان ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے، سرحد پر غیرقانونی نقل و حرکت چیک کرنے کے لیے فضائی نگرانی بھی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :